اردو

urdu

ETV Bharat / state

Samuel Sangma Resign سیموئل سنگما نے میگھالیہ اسمبلی سے استعفیٰ دیا، بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

چار بار کے آزاد ایم ایل اے سیموئل سنگما نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پرمیدان میں اترنے کے لئے جمعرات کو میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔Samuel Sangma Resign

سیموئل سنگما نے میگھالیہ اسمبلی سے استعفیٰ دیا
سیموئل سنگما نے میگھالیہ اسمبلی سے استعفیٰ دیا

By

Published : Feb 3, 2023, 2:33 AM IST

شیلانگ:مسٹر سنگما نے اسمبلی سیکرٹریٹ کمشنر اور سیکرٹری اینڈریو سیمنز کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ ان کے استعفی کے ساتھ 60 رکنی ایوان میں ارکان کی تعداد کم ہوکر 45 رہ گئی ہے۔ سنگما 14 دسمبر کو نئی ​​دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں آسام کے وزیر اعلی ہمنت وشوا سرما کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ سنگما نے کہا، "میرے حامیوں کے مطالبے اور میرے حلقہ نیز پوری ریاست میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، میں باگھمارا اسمبلی حلقہ سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔" ان کے اندازوں کے مطابق بی جے پی کو گارو ہلس کے علاقے میں بہت سی سیٹیں جیتنے کی امید ہے۔ میگھالیہ کے مغربی حصے میں واقع گارو ہلز میں 24 اسمبلی حلقے ہیں۔

سنگما نے کہا، ’’بی جے پی اسمبلی میں اپنی تعداد بڑھائے گی۔ ہمیں بہت سی سیٹیں ملنے کی امید ہے کیونکہ لوگ ترقی کی روشنی دیکھنا چاہتے ہیں۔ غورطلب ہے کہ 60 رکنی میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے لیے 27 فروری کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details