کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان سے کالی گھاٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ سلمان خان شام ساڑھے چار بجے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کالی گھاٹ میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سلمان خان کا والہانہ استقبال کیا۔ بھائی جان کا ہفتہ کو ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں ایک پروگرام ہے۔ اس طرح اس نے جمعہ کی رات کولکاتا میں قدم رکھا۔ ہفتہ کی دوپہر سے ہی کالی گھاٹ کی سڑکوں پر بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی۔ اس کے بعد سلمان خان کا قافلہ 4 بج کر 20 منٹ پر کالی گھاٹ علاقے میں ہونا شروع ہوا۔ اس کے بعد بھائی جان سلمان خان دبنگ انٹری ہوئی۔
بھائی جان کا باڈی گارڈ شیر خان بھی گاڑی سے نیچے اترا۔ پھر سلمان خان نیچے آئے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھائی جان کا ان کے گھر پر استقبال کیا۔ دونوں نے کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر میڈیا کے لئے پوز دئیے۔ بدھ نگر کے میئر کرشنا چکرورتی بھی اس موقع پر ممتا کے گھر پر موجود تھی۔ دوسری جانب ملاقات شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سلمان کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈز کے لئے گھر کے اندر سے مٹھائی بھیجی گئی۔ ممتا بنرجی کے گھر سے نکلنے کے بعد سلمان خان سیدھے ایسٹ بنگال گراونڈ میں جائیں گے۔