مغربی بنگال میں گذشتہ دنوں 108 میونسپلٹیوں کے لیے ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ترنمول کانگریس نے 108 میونسپلٹیوں میں سے 102 پر کامیابی حاصل کی، جب کہ ایک میونسپلٹی سی پی آئی ایم کے کھاتے میں گئی اور پانچ میونسپلٹیاں معلق ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات سے ترنمول کانگریس کی امیدوار صفیہ خاتون لگاتار پانچوں مرتبہ بلدیاتی انتخابات جیت کر سب سے لمبے عرصے تک کاونسلر رہنے والی مسلم عوامی نمائندہ بن گئی ہیں۔ Safiya Khatoon Won Fifth Time in a Row ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ نومنتخب کاونسلر صفیہ خاتون نے اپنی جیت کو عوام کے نام وقف کر دیا ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترنمول کانگریس کی کاونسلر صفیہ خاتون نے کہا کہ 'مسلسل پانچویں مرتبہ بلدیاتی انتخابات جیت کر آنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ مسلسل جیت ملنے سے ذمہ داریاں بھی بڑھتی ہے اور ایمانداری کے ساتھ نبھانے کا چیلنج بھی۔'
میونسپلٹی میں اعلیٰ عہدے ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ' وہ ایک عوامی نمائندہ ہیں۔ پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ وہ پارٹی کے لیے ہمیشہ کام کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے عوام کی حمایت بھی ضروری ہے۔
دوسری طرف وارڈ نمبر 7 کے رہنے والے ضمیرالدین کا کہنا ہے کہ صفیہ خاتون ایک عوامی نمائندہ ہیں جو ہر وقت عوام کی مدد کے لیے تیار رہتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس مرتبہ انہیں وائس چیئرپرسن کا عہدہ دیا جائے۔'
اقبال احمد نامی شخص نے کہا کہ طویل عرصے تک عوام کی خدمت انجام دینے والی عوامی نمائندے کو وائس چیئرپرسن کے عہدے سے کم کیا ملنا چاہیے۔ اعلیٰ عہدے پر فائز ہو کر اور بہتر کام کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: