ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے ہریش چندر پور تھانہ کے تحت شہیدآباد گاؤں کے رہنے والے نوجوان کی شادی سے 48 گھنٹہ پہلے آم کے باغ سے لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے،پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔
The Body of the Bridegroom Was Found Before the Wedding in Malda
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ نوجوان کی شناخت صادق علی کے طور پر ہوئی ہے، وہ گزشتہ جمعرات کے دوپہر سے لاپتہ تھا، گھر والوں نے نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی،پولیس نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے تک کسی نتیجے پر پہنچا نہیں جا سکتا ہے.غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے، گھر والوں اور نوجوان کی جس لڑکی سے شادی ہونے والی تھی اس اور اس کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔