اردو

urdu

ETV Bharat / state

Saayoni Ghosh سیانی گھوش پنچایت انتخابات کی مہم سے باہر

ترنمول کانگریس کی یوتھ لیڈرسیانی گھوش سے گزشتہ ہفتے ای ڈی نے کئی گھنٹوںتک پوچھ تاچھ کی تھی اب ای ڈی نے انہیں دوبارہ 5جولائی کو طلب کیا ہے۔گرچہ سیانی گھوش طویل پوچھ تاچھ کے بعد خود کو پر اعتماد نظر آرہی ہیں تاہم پنچایت انتخابات کےلئے مہم سے ان کی غیر موجودگی کے بعد قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔

سیانی گھوش پنچایت انتخابات کی مہم سے باہر
سیانی گھوش پنچایت انتخابات کی مہم سے باہر

By

Published : Jul 4, 2023, 3:25 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ روز جمعہ کو ای ڈی کے ذریعہ پوچھ گچھ کے بعد سیانی گھوش ہفتہ اور اتوار کو ترنمول کانگریس کےلئے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ اسی طرح آج بھی ان کا نام انتخابی مہم کا حصہ لینے والے لیڈران میں شامل نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کےلیڈران قیاس آرائی کررہے ہیں شاید سیانی گھوش کو ای ڈی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کئے جانے کی وجہ سے ہی انتخابی مہم سے ہٹایا گیا ہے۔دراصل ترنمول کانگریس نہیں چاہتی ہےکہ انتخابی مہم کے دوران کوئی تنازع پیدا ہو۔اس لئے ای ڈی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے بعد انہیں انتخابی مہم سے ہٹادی گیا ہے۔

سیانی گھوش نے کہا کہ وہ یوتھ کی صدر ہیں ،انہیں بہت سے امور میں دیکھنے پڑتے ہیں ۔بہت ہی جلد انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ اساتذہ کی بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں کنتل گھوش سے پوچھ تاچھ سے حاصل معلومات کی بنیاد پر ہی سیانی گھوش سے ای ڈی پوچھ تا چھ کررہی ہیں۔گھوش کے نام پر کئی فلیٹ اور جائداد کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Enforcement Directorate ترنمول کانگریس کی خواتین سیل کی سیانی گھوش کی آمدنی پر ای ڈی کی نظر

ای ڈی ذرائع کے مطابق سیانی کئی سوالوں کا صحیح جواب نہیں دے پار ہی ہے۔ کئی دستاویزات جمع نہیں کر اسکی ہیں۔ انہیں ان کے ساتھ دوبارہ بلایا گیا ہے۔ خبر یہ ہے کہ ای ڈی حکام نے کنتل گھوش کے ساتھ مالی لین دین کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ 3 رکنی تفتیشی ٹیم کنٹل کی طرف سے دی گئی کاراور فلیٹ سے متعلق معلومات حاصل کررہی ہے انہوں نے اس کےلئے روپے کہاں سے لائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details