اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rukus in West Bengal Assembly بی جے پی کا مغربی بنگال کی اسمبلی سے واک آوٹ - مغربی بنگال اسمبلی اجلاس

مغربی بنگال کے اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجاً واک آوٹ کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے۔Rukus In West Bengal Assembly

بی جے پی کا مغربی بنگال اسمبلی سے واک آوٹ
بی جے پی کا مغربی بنگال اسمبلی سے واک آوٹ

By

Published : Sep 15, 2022, 3:23 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی اجلاس کا پہلا دن ہنگامے کی نذر رہا۔اسمبلی میں اجلاس شروع ہوتے ہی بی جے پی کے ارکان اسمبلی ہنگامہ کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔ بی جے پی کے ایم ایل ایز نے اسمبلی کے صدر دروازے پر بیٹھ کر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ Rukus In West Bengal Assembly Over Corruption And Suvendu Adhirkari Dont Touch MY Body Comment

بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے کہاکہ مغربی بنگال میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔ پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس لاٹھی چارج کرتی ہے۔پولیس نے مظاہرے میں شامل ہونے والوں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کرتی ہے۔ اس سے ماحول خراب ہو سکتا ہے۔

بی جے پی کی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ اگنی مترا پال نے کہاکہ مغربی بنگال کے بیشتر وزرا اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہیں۔چند لوگوں کی گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ مزید لوگوں کی گرفتاری ہونی ابھی باقی ہے۔بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی کے کارکنان پر لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف جب تک کارروائی نہیں جاتی ہے اس وقت اسمبلی اجلاس کا بائیکاوٹ کرنے کاسلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے کہاکہ بی جے پی کے پاس بات کرنے کے لئے کوئی موضوع نہیں ہے۔بی جے پی کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے حقلے میں نا ترقیاتی کرتے ہیں اور نا کسی دوسرے کو کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ان سے کسی طرح کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC MP Abhishek Banerjee زخمی پولیس آفسر کی جگہ میں رہتا تو حملہ آور کے سر پرگولی مارتا

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی سے واک آوٹ کرکے اچھا کام کیا۔ان کے چلے جانے سے اسمبلی کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو لے تبادلہ خیال جا سکتا ہے۔ان کے اسمبلی میں رہنے اور نا رہنے سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پرکوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر ششی پانجا نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک چلنے نہیں دے رہی ہے اور ریاست میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان لوگوں سے اس سے زیادہ امید بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔Rukus In West Bengal Assembly Over Corruption

ABOUT THE AUTHOR

...view details