اردو

urdu

ETV Bharat / state

روبی فاولر نے بھارتی فٹبال اور شائقین کی تعریف کی - بنگال کی خبریں

سابق برطانوی فٹبالر اور موجودہ ایسٹ بنگال کے کوچ روبی فاولر نے بھارتی فٹبال اور شیدائیوں کی جم کر تعریف کی۔

روبی فاولر نے بھارتی فٹبال اور شائقین کی تعریف کی
روبی فاولر نے بھارتی فٹبال اور شائقین کی تعریف کی

By

Published : Oct 25, 2020, 12:20 PM IST

انڈین سپر لیگ کی مقبولیت کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اس مرتبہ موہن بگان اور ایسٹ بنگال ٹیم کی شمولیت ہوئی ہے۔

روبی فاولر نے بھارتی فٹبال اور شائقین کی تعریف کی

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کلب موہن بگان تین مرتبہ کی چمپئین ٹیم اٹلیٹکو ڈی کولکاتا میں انضام ہوگیا ہے ۔

دوسری طرف ایسٹ بنگال آئی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھیلتے ہوئے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھر پور کوشش میں مصروف ہے۔

ایس سی ایسٹ بنگال کے کو چ روبی فاولر کا کہنا ہے کہ بھارت میں فٹبال کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

بھارت بھی انگلینڈ، جرمنی، اٹلی اور اسپین کی طرح بھارت میں بھی فٹبال لیگ منعقد کی جا سکتی ہے۔ یہ مقابلے کرکٹ سے بھی زیادہ مقبول اور منافع بخش ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پہنچنے سے پہلے یہاں کے فٹبال اور شائقین کے بارے میں کافی کچھ پڑھا ہے۔ اس سے دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

لیورپول ایف سی کے سابق کوچ روبی فاولر کا کہنا ہے کہ ایسٹ بنگال کے کوچ کے طور پر آئی ایس ایل میں کیرئیر کا آغاز کر رہا ہوں۔ بھارت میں یہ پہلا بڑا معاہدہ ہے۔

ایسٹ بنگال کے کوچ کا کہنا ہے کہ ایسٹ بنگال ایک بڑا کلب ہے۔ کلب کے شیدائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ایسٹ بنگال آئی ایس ایل کے اپنے پہلے ایڈیشن میں سیمی فائنل تک پہنچ جاتی ہے تو یہ میرے لیے بھارت میں کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت میں کامیاب شروعات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ ٹیم سے بڑی امید ہے۔

ایسٹ بنگال کے برطانوی کوچ روبی فاولر اگلے ہفتے سے آئی ایس ایل کے لیے اپنی ٹیم کی مشق شروع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details