ٹی ایم سی میں شمولیت کے دوران ساکیت گوکھلے نے کہا 'ٹی ایم سی پارلیمنٹ میں دوسری بڑی اپوزیشن پارٹی ہے اور یہ میری واضح پسند رہی ہے۔ اگر تمام قومی جماعتوں کو دیکھیں تو ٹی ایم سی جارحانہ موقف اختیار کرتی ہے۔
آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے ٹی ایم سی میں شامل - رکن پارلیمان ڈیریک اوبرائن
معروف آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے نے نئی دہلی میں رکن پارلیمان ڈیریک اوبرائن کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
![آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے ٹی ایم سی میں شامل ساکیت گوکھلے ٹی ایم سی میں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12749759-505-12749759-1628759144811.jpg)
ساکیت گوکھلے ٹی ایم سی میں
گزشتہ برس ساکیت گوکھلے نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 'بی جے پی ہیٹ مشین' سے نمٹنے کے لیے 22 لاکھ روپے جمع کیے ہیں اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے بار بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ جمع کردہ فنڈز کو اپنی مہم کے لیے کام کرنے والے لوگوں کے اخراجات کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم گوکھلے پر ان کے ذاتی استعمال کے لیے فنڈز کے غلط استعمال کے سنگین الزامات ہیں۔