مغربی بنگال کے پرولیاضلع کے پرولیاریلوے اسٹیشن پریہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آ یا جب ایک مسافراسٹیشن پرپینے کے پانی لینے کے اترے ۔
مسافر چلتی ٹرین سوار ہونے کی کوشش میں ٹرین اورپلیٹ فارم کے درمیان آگیے۔کچھ دورتک گھسٹتے ہوئے چلتے گیے۔ ڈیوٹی پر موجود آرپی ایف کے جوان نے دوڑتے ہوئے مسافر کی جان بچائی۔
آر پی ایف جوان کی مدد سے مسافر کی جان بچی پرولیااسٹیشن کے آرپی ایف کے سربراہ اتونوگھوش کاکہناہے کہ سی سی ٹی کیمرے میں پورا واقعہ قید ہواہے۔مسافر پینے کے پانی لینے کے لیے پلیٹ فارم پراترے تھے۔
انہوں نے کہاکہ چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش میں وہ مصیبت میں پڑگیے۔ آرپی ایف جوان اگروقت پر نہیں پہنچتاتومسافر کی جان بھی سکتی تھھی۔
آرپی ایف کے سربراہ کے مطابق پرولیااسٹیشن پرتنعیات تمام آرپی ایف کے جوان مستعدی سے اپنے کام کوانجام دیتے ہیں۔مسافر کی جان بچانے کامطلب یہ ہےکہ ڈیوٹی پر تعینات جوان ہروقت مستعدرہتاہے۔
انہوں نے کہاکہ آرپی ایف کی اس کوشش کے لیے ان کانام بہادری ایوارڈ کے لیے بھیجاجائے گا۔انہیں ان کی کوشش کے لیے اعزازملتاہے توہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آرپی ایف کے جوان اپنی جان پر کھیل کر مسافروں کی زندگی بچانے کی خبریں ملتی رہیں ہیں۔