جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں خلیج بنگال کے کنارے واقع عالمی شہرت یافتہ سندربن اپنی خوبصورتی اور منگروو جنگل کے ساتھ ساتھ رائل بنگال ٹائیگرز اور دیگر خطرناک جانوروں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ خاص طور پر رائل بنگال ٹائیگرز کی پوری دنیا میں ایک منفرد شناخت ہے۔ خلیج بنگال کے کنارے واقع سندربن میں رائل بنگال ٹائیگرز کسی نا کسی وجہ سے اکثر و بیشتر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس مرتبہ رائل بنگال ٹائیگر کی ہرن کے شکار کی ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
سندربن میں محکمہ فورسٹ کی جانب سے رائل ٹائیگرکو ندی کے کنارے ہرن کا شکار کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔رائل بنگال ٹائیگر کے شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ محکمہ فورسٹ کے مطابق سندربن میں ندی کے کنارے رائل بنگال ٹائیگرز کو اکثر و بیشتر دیکھا جاتا ہے۔اس مرتبہ رائل بنگال ٹائیگر کو ندی کے کنارے یرن کے شکار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ گشتی مہم کے دوران محکمہ جنگلات کے ایک ہلکار نے پورے واقعے کو لے کر فلم بنائی۔