اردو

urdu

ETV Bharat / state

چٹ فنڈ کمپنی روز ویلی کے مالک کی بیوی گرفتار - چیئرمین گوتم کونڈو

سوالوں کے معقول جواب نہ دینے کی وجہ سے انہیں مالی بدعنوانی معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

چٹ فنڈ کمپنی روز ویلی کے مالک کی بیوی گرفتار
چٹ فنڈ کمپنی روز ویلی کے مالک کی بیوی گرفتار

By

Published : Jan 15, 2021, 11:00 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے طویل پوچھ گچھ کے بعد چٹ فنڈ کمپنی روز ویلی کے مالک کی بیوی شھبرا کونڈو کو گرفتار کر لیا۔

سی بی آئی کے مطابق سی بی آئی کی انسداد مالی بدعنوانی کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے فنڈ کمپنی روز ویلی کے مالک اور چیئرمین گوتم کونڈو کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شھبرا کونڈو نے طویل پوچھ گچھ کے دوران مالی بدعنوانی کے معاملے میں کیے گئے کسی بھی سوال کا معقول جواب دینے میں ناکام رہیں۔

سوالوں کے معقول جواب نہ دینے کی وجہ سے انہیں مالی بدعنوانی معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق شبھرا کونڈو ایک بزنس ویمن ہیں۔ وہ ملک بھر میں ایدریجا نام کی جیولری شوپس کھول رکھی ہیں۔ لیکں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ان کے خلاف تفتیش شروع کرنے کے بعد سے ہی ملک کی تمام بڑی ریاستوں میں چلنے والی جیولری شوپس کو بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کسانوں کے درمیان نویں دور کی میٹنگ بے نتیجہ ختم

واضح رہے کہ گوتم کنڈو روز ویلی نام کی ایک چیٹ فنڈ کمپنی کے ذریعہ عوام سے بارہ ہزار کروڑ روپے وصول کیے۔ گوتم کنڈو کو 2015 میں عام لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ اس وقت سے ہی جیل میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details