رومانہ سلطانہ نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں سے متاثر ہیں اور مستقبل میں میڈیسن میں ریسرچ کرنا چاہتی ہیں۔ کنیاشری سے فیض حاصل کرچکی رومانہ سلطانہ کی ہرطرف سے پذیرائی ہورہی ہے۔
مغربی بنگال ہائر ایجوکیشن کونسل کی چیئرپرسن مہواس داس کے بیان کی چوطرفہ مذمت ہورہی ہے۔ ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی نے بھی اس پورے معاملے میں مہوا داس کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی شناخت کا استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔
تاہم مہوا داس نے کہا کہ اس پورے معاملے کو کسی اور رخ کی طرف نہ موڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جذباتی ہوگئیں تھی جبکہ اس کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ اس وقت میرا ذہن بیگم رقیہ کی طرف چلا گیا۔ یہ کونسل کی تاریخ کا شاید بہترین نتیجہ ہے ، میں یادوں کے جذبات میں بہہ گئی۔
ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو نے کہا کہ شاید وہ (داس) جذباتی تھیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے ممتا بنرجی کی سربراہی والی حکومت کے ذریعہ لڑکیوں کو آگے لانے کی کوششوں کا یہ نتیجہ ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نے سوال کیا کہ کیا مذہب اور میرٹ کا حوالہ کسی مخصوص طبقے کو خوش کرنے کے لئے نہیں ہے۔