اردو

urdu

ETV Bharat / state

'روہت شرما ٹسٹ کرکٹ میں اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں'

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ٹیم کے بلے باز روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی -20 میچوں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اوپنر کے طور پر اتر سکتے ہیں۔

'روہت شرما ٹسٹ کرکٹ میں اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں'

By

Published : Aug 22, 2019, 7:07 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایوسی ایشن آف بنگال کے صدر سورو گنگولی نے امید ظاہر کی کہ روہت ٹیسٹ میں اوپننگ کے لیے اتریں اور ٹیسٹ فارمیٹ کے نائب کپتان اجنکیا رہانے مڈل آرڈر میں اتركر بھارتی اننگز کو سنبھالیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے خیال سے روہت عالمی کپ کی اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اوپننگ کے لئے اتریں اور رہانے مڈل آرڈر میں اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کریں۔

بھارتی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج انٹيگا میں کھیلنا ہے۔ڈوپنگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد پابندی کا سامنا کررہے اوپنر پرتھوی شا کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے لئے اوپننگ جوڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

اگرچہ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں مینک اگروال اور لوکیش راہل سے اننگز کا آغاز کرا سکتی ہے۔

گزشتہ ماہ ختم ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پانچ سنچری لگانے والے روہت ون ڈے اور ٹی -20 فارمیٹ میں بھارتی کی اننگز کا آغاز کرتے ہیں لیکن اب تک وہ ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے دورے میں انہوں نے امید کے برعکس مظاہرہ کرتے ہوئے چار اننگز میں محض 78 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیم میں روہت اور رہانے میں کسے جگہ ملتی ہے۔روہت نے عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وہ اندر باہر ہوتے رہے۔

بھارتی ٹیم کے لئے وکٹ کیپر کا انتخاب بھی مشکل ہوگا۔ٹیم کے پاس وکٹ کیپر کی حیثیت سے نوجوان رشبھ پنت اور تجربہ کار ردھمان ساہا شامل ہیں۔سابق کپتان نے اس بارے میں کہاکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کے بعد پنت کو ساہا کی جگہ ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details