اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلی گوڑی: روہنگیا جوڑا ایجنٹ سمیت گرفتار - روہنگیا پناہ گزیں

پولیس کے مطابق یہ جوڑا بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں واقع رفیوجی کیمپ سے فرار ہو کر ٹرین کے ذریعہ سلی گوڑی پہنچا تھا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جوڑے کی شناخت روقیہ خاتون اور شیخ آزاد کے طور پر ہوئی ہے۔

Rohingya couple detained in Siliguri west bengal
سلی گوڑی ضلع میں ایجنٹ سمیت روہنگیا جوڑا گرفتار

By

Published : May 29, 2021, 6:21 PM IST

سلی گوڑی ضلع می میں ریلوے پولیس نے روہنگیا مسلم کے ایک جوڑے کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔


مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع سے ریلوے پولیس نے روہنگیا مسلم کے ایک جوڑے کے ساتھ ایک ایجنٹ کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کنچن جنگا ایکسپریس سے سفر کے دوران ریلوے پولیس کو دو مسافروں (مرد اور خاتون ) پر شبہ ہوا۔

ریلوے پولیس نے شک کی بنیاد پر پہلے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دونوں بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں واقع رفیوجی کیمپ سے فرار ہو کر ٹرین کے ذریعہ سلی گوڑی پہنچے تھے۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جوڑے کی شناخت روقیہ خاتون اور شیخ آزاد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں سے مزید پوچھ گچھ کے دوران ان کے ایجنٹ کے بارے میں پتہ چلا۔

پولیس نے آگے کارروائی کرتے ہوئے ظہرالاسلام نام کے ایک ایجنٹ کو گرفتار بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایاکہ ایجنٹ ظہرالاسلام سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ روہنگیا جوڑے کو بنگلہ دیش کے کوکش بازار کیمپ سے فرار ہو کر سلی گوڑی لایا اور سلی گوڑی سے انہیں کولکاتا لینے جانے کا منصوبہ تھا۔

پولیس نے ایجنٹ سمیت روہنگیا جوڑے کو عدالت میں پی کی جہاں انہیں جیل حراست میں بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ سلی گوڑی ضلع میں اکثر و بیشتر روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کوکش بازار میں واقع رفیوجی کیمپ سے فرار ہو کر مغربی بنگال کے سلی گوڑی آتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details