جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کونسل کی نئی سڑک کے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ گلی کا نام علاقے کے ایک طالب علم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس طالب علم کا نام حیدر علی ہے۔ سڑک کا نام جلپائی گوڑی کے پہلے گاؤں کے ہونہار بچے کے نام پر رکھا گیا۔ کیمیا (کیمسٹری)میں پی ایچ ڈی کررہے حیدر علی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد دہاڑی مزدور ہیں۔ انہیں اپنے بیٹے حیدر علی کی پرورش میں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ Road Named After Meritorious Student In Jalpaiguri
حیدر علی نے جادو پور یونیورسٹی سے کیمیا (کیمسٹری)میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔وہ اپنے گاؤں کے واحد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔ ضلع کاؤنسل نے دیش درگا سڑک کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ انتظامیہ نے سڑک کی تعمیر کے لئے بارہ لاکھ روپے مختص کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے تین کیلومیٹر لمبی سڑک کا نام فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم حیدر علی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔