اردو

urdu

By

Published : Dec 12, 2020, 9:53 PM IST

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نصرت جہاں ایک بار پھر ہدف تنقید

مغربی بنگال ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں بدھا کی پینٹینگ بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہی ہدف تنقید بن گئیں۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں ایک بار پھر ہدف تنقید
رکن پارلیمان نصرت جہاں ایک بار پھر ہدف تنقید

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں تنازعات کے لیے مشہور ہیں۔

نصرت جہاں رکن پارلیمان بننے سے لے کر تاجر نکھل جین سے شادی کرنے تک اکثر تنازعات کے سبب سرخیوں میں رہیں ہیں۔ بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اس بار گوتم بدھا کی پینٹینگ بنا نے کے سبب ناقدین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

نصرت جہاں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی ہے جہاں وہ گوتم بودھا کی تصویر میں رنگ بھر رہی ہیں۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'آئیے امن کے لیے کچھ مثالی کرتے ہیں اور گوتم بودھ کی تصویر بنانے سے بہتر اور کیا ہو سکتا۔

سوشل میڈیا پر رکن پارلیمان نصرت جہاں کی تصویر شئیر ہوتے ہی ناقدین نے تنقید کی پچ پر بالنگ کرنا شروع کر دیا۔

اپنی بے باک قائد مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی طرح ہی نصرت جہاں نے اپنے ہاتھوں میں بلا پکڑا اور ناقدین کے تمام سوالوں کو باؤنڈری کے باہر کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ثقافت کی دنیا میں فن کا مظاہرہ کرنا گناہ ہے؟۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ جو لوگ تنقید کرتے ہیں انہیں کم معلوم معلومات ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ بحث بازی میں پڑنا نہیں چاہتیں یہاں پر ہی سب کچھ ختم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے پارلیمان میں سندور لگا کر حلف اٹھایا تھا تبھی تنقید کی زد میں آئی تھیں اور آج گوتم بدھ کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہی ہدف تنقید بن گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details