مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا اور ایک اسمبلی سمیت مہاراشٹر، بہار اور چھتیس گڑھ کے ایک ایک اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج 16 اپریل کو آئیں گے۔ واحد ایک لوک سبھا سیٹ پر شتروگھن سنہا کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا۔ مغربی بنگال کی بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں 41.10 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی خیرا گڑھ اسمبلی سیٹ پر 77.88 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا ہے وہیں بہار کی بوچہاں سیٹ پر 59.20 فیصد پولنگ ہوئی ہے جبکہ مہاراشٹر کی کولہاپور نارتھ سیٹ پر 60.09 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ان تمام نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو ہوگی۔ Results of by-elections April 16
مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ پر سبھی نظریں ٹکی ہوئی ہے۔ بابل سپریو کے بی جے پی سے ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد آسنسول لوک سبھا سیٹ کھالی ہوا تھا، ترنمول کانگریس نے اداکار شتروگھن سنہا کو آسنسول سے میدان میں اتارا ہے وہیں دوسری طرف بی جے پی نے آسنسول جنوبی سے ایم ایل اے اگنی مترا پال کو امیدوار بنایا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس نے بالی گنج اسمبلی سیٹ سے بابل سپریو کو ٹکٹ دیا ہے تو بی جے پی نے کیا گھوش اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے سائرہ شاہ کو میدان میں اتارا ہے۔ کانگریس نے بھی دونوں سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔One Lok Sabha four Assembly seats Bypoll results