ممبئ کی طرح مغربی بنگال میں بھی لوکل ٹرین آمدرفت کے لئے آسان اور سستہ ٹرانسپورٹ ہے۔ لیکن گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین سروس معطل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے ڈی آر ایم ایس پی سنگھ کا کہنا ہے کہ فی الحال لوکل ٹرین سروس دوبارہ بحال ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ اس کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے لیکن کہیں سے کوئی راستہ نہیں نکل رہا ہے۔
ریلوے کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ ریلوے بورڈ کی جانب سے ریاستی حکومت کو کئی مرتبہ خط لکھ چکا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے لوکل ٹرین خدمات دوبارہ بحال کرنے پر کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں جا سکا۔
انہوں نے کہا کہ پرٹوکول کے مطابق اس کے لیے ریاستی حکومت کی اجازت کی ضرورت پڑتی ہے۔اسی کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 23 مارچ سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین سروس معطل ہے۔ لوکل ٹرین خدمات معطل ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔