اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dengue Situation in Kolkata ڈینگی پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو اضافی ذمہ داری اٹھانی چاہیے، فرہاد حکیم - کولکاتا میں ڈینگی کے مریضوں

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے لیے حکومت نہیں بلکہ عوام ذمہ دار ہیں۔ یہ دیکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں کہ کس کے گھر اندر اور باہرصاف یا کندا پانی جمع ہو رہا ہے۔ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو اضافی ذمہ داری اٹھائی چاہیے۔ Dengue Situation In Kolkataڈ

ڈینگی پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو اضافی ذمہ داری اٹھانی چاہئے
ڈینگی پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو اضافی ذمہ داری اٹھانی چاہئے

By

Published : Nov 3, 2022, 11:12 AM IST

کولکاتا: اس مہینے کے پہلے ہفتے میں کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگی کے قہر جاری ہے۔ کولکاتا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ حال ہی میں وارڈ نمبر 127 میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ Mayor Firhad Hakim Says Resident Take Responsibility To Prevent Dengue In Housing

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے ہاؤسنگ کمپلیکس ،سوسائٹی اور اپارٹمنٹس کے مالکان اور رہائشیوں کو اس کے بارے میں احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔باشندوں کو ڈینگی کو ختم کرنے کے لئے اضافی ذمہ داری اٹھانے کو کہا ہے۔ میئر فرہاد حکیم نے آج ہاؤسنگ کمپلیکس میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے بارے میں کہا کہ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لئے جو کچھ کر سکتی ہے، کر رہی ہے۔ اپنے گھر کے اندر کو صاف ستھرا رکھنا ہر ایک کا فرض ہے، گھروں کے اندرونی حصے کو صاف رکھنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ آپ لوگ بھی کچھ کیجئے ۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases مظفر نگر میں ڈینگو کی دستک, 44 کیسز کی تصدیق

فرہاد حکیم نے کہا کہ ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے لئے حکومت نہیں بلکہ عوام ذمہ دار ہے۔ یہ دیکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں کہ کس کے گھر اندر اور باہرصاف یا کندا پانی جمع ہو رہا ہے یا نہیں۔ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے لوگوں کو اضافی ذمہ داری اٹھائی چاہئے۔ واضح رہے کہ ماہرین کو یقین ہے کہ اگر سردی کا موسم آنے کے بعد ڈینگی کے کیسز میں کافی حد تک کمی آجائے گی۔ ان سردی کے موسم میں ہی مچھروں کے لارواوں ختم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلانی ہوگی ورنہ حالات مزید بگڑ سکتی ہے۔Mayor Firhad Hakim Says Resident Take Responsibility To Prevent Dengue In Housing

ABOUT THE AUTHOR

...view details