ریاست مغربی بنگال کی وزارت داخلہ نے ریلوے بورڈ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی شرط کے ساتھ بنگال میں لوکل اور میٹرو ٹرین سروس شروع کیا جاسکتا ہے۔ داخلہ سیکریٹری الاپن بنرجی نے ریلوے بورڈ سے کہا ہے کہ ریاستی حکومت سے صلاح و مشورہ کے بعد لوکل ٹرین اور میٹرو سروس شروع کیا جائے۔ مرکزی حکومت نے ستمبر میں چار مراحل میں لوکل اور میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دو دن قبل ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر کولکاتا اور مضافات میں میٹرو اور لوکل ٹرینیں معاشرتی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے چلائیں جائیں تو ریاستی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یہ سروس مرحلہ وار شروع کیا جانا چاہیے۔22 مارچ سے ہی لوکل ٹرین سروس ملک بھر میں بند ہیں۔ اگرچہ کچھ مخصوص اور لمبی دوری والی ٹرینیں چل رہی ہیں۔ مگر اب تک لوکل ٹرینیں بند ہیں۔ اس کی وجہ سے ریلوے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس لیے ستمبر سے ٹرین سروس شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ مگر اب تک ریلوے نے کوئی حتمی فیصلہ اور تاریخ مقرر نہیں کیا ہے۔