اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خاتون کے خلاف تبصرہ غیر اخلاقی ' - خاتون

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمان میں خاتون کے خلاف تبصرے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرے میں غلط پیغام جاتا ہے۔

'خاتون کے خلاف تبصرہ غیر اخلاقی '

By

Published : Jul 26, 2019, 9:19 PM IST

کانگریس کے رہنما نے کہاکہ پارلیمان میں گزشتہ روز جو کچھ بھی ہوا اس پر بے حد افسوس ہے۔ اس طرح کے تبصرے ایوان میں نہیں ہونے چا ہیے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس ایوان کے اندر اورا س کے باہر خواتین پر ہونے والے نازیبا تبصرے کے خلاف رہی ہے اور مستقبل میں بھی آواز اٹھاتے رہے گی ۔ہم واضح طور پر خواتین کی حمایت کر تے ہیں۔

'خاتون کے خلاف تبصرہ غیر اخلاقی '

ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کانگریس سے متعلق غلط فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس کی خواتین سے متعلق پالیسی واضح رہی ہے اور رہے گی۔

کانگر یسی رہنما کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر خواتین کے خلاف کسی بھی طرح کے تبصرے غلط ہیں۔ اس سے قبل بی جے پی کی جانب سے ہمیشہ ہی سونیا گاندھی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تبصرے کیے جاتے رہے ہیں۔

'خاتون کے خلاف تبصرہ غیر اخلاقی '

انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی کے خلاف ہونے تبصرے بھی غلط تھے ۔ کانگریس جب اپنی رہنما کی حمایت میں آواز بلند کر سکتی ہے تو دوسری خواتین پارلیمان کے حق میں کیوں نہیں بولے گی۔

ادھیر رنجن چودھری کے سونیا گاندھی کے خلاف ہونے والے تبصرے کا ذکر کرنے پر بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں نے جم کر ہنگامہ بر پا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details