کولکاتا میں بین مذاہب کے رہنماؤں نے شان رسول میں گستاخی والے بیانات پر اپنی برہمی کا اظہار کرتےہوئے بی جے پی قصوروار رہنماؤں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کی رہنما نوپور شرما کی جانب سے رسول اکرمﷺکے خلاف نازیبا کلمات کہے جانے اور شان رسول میں گستاخی کے خلاف پوری دنیا میں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ملک میں اس کے خلاف کئی جگہوں پر احتجاج بھی ہوئے ہیں۔لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک نوپور شرما اور نوین جندال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔جس کے خلاف پورے ملک میں مسلمانوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہاہے اور نوپور شرما اور نوین جندال کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔Religious Leaders on Hate Mongers
کولکاتا میٹرو بھی آج بین مذاہب کے رہنماؤں نے شان رسول ﷺمیں گستاخی کرنے والے کی مذمت کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔دھارمک جن مورچہ کے بینر تلے کولکاتا میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کی اور ملک کی سالمیت اور اتحاد و امن کے لئے ایسے لوگوں کو خطرہ قرار دیا۔
بدھ مذہبی رہنما ارون جیوتی بھکو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کیا گیا ہم بدھ دھرم کے ماننے والے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور بی جے پی رہنما نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔بشپ پیٹر آلوک مکھرجی نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے خلاف بیان بازی ناقبل قبول ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔