جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں واقع ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کی جانب سے یس نامی طوفان سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابہ، بسنتی اور پاتھر پرتیما میں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ تقریباً ساڑھے پانچ سو لوگوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کے تمام نوجوان اراکین نے یس نامی طوفان سے بری طرح متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابا، بسنتی، کاکدیپ اور پاتھر پرتیما کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کافی محنت کی ہے۔
ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تنظیم کی جانب سے تقریباً ساڑھے پانچ سو لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ طوفان سے متاثر لوگوں کو چاول، آٹا، آلو، پیاز، تیل، موڑی اور بسکٹ وغیرہ دیا جائے گا۔