اردو

urdu

ETV Bharat / state

Red Alert خلیج بنگال میں طوفان کا اندیشہ، سندربن میں الرٹ جاری

خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے کے بعد جنوبی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ نے سندربن میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ساحلی علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو احتیاطاً سمندر میں کشتی نا اتارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔Red Alert In South 24 PGS

خلیج بنگال میں طوفان کا اندیشہ،سندربن میں الرٹ جاری
خلیج بنگال میں طوفان کا اندیشہ،سندربن میں الرٹ جاری

By

Published : Sep 14, 2022, 4:09 PM IST

مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ہواؤں کے دباؤ گہرا ہوںے کے سبب جنوبی 24 پرگنہ سمیت دیگر ساحلی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔متعلقہ اداروں کو72 گھنٹوں تک الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Red Alert In South 24 PGS Due To Low Pressure Over Bay Of Bengal

ضلع انتظامیہ نے کہا کہ پورے حالات پر باریکی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔حالات کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ہم کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

خلیج بنگال میں طوفان کا اندیشہ،سندربن میں الرٹ جاری

دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ( Low Pressure ) بننے کے بعد طوفان کے آنے کا اندیشہ ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے خلیج بنگال میں دباؤ بنتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

خلیج بنگال میں طوفان کا اندیشہ،سندربن میں الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں:Owaisi Suggests Parliament Building Name پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے

انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران ریاست کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔اس دوران سمندر میں تیز لہریں اٹھیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو72 گھنٹوں تک سمندر میں کشتی نا اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تیز لہروں کے سبب ٹرالرز کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔دوسری طرف سیاحوں کو سمندری علاقوں سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details