اردو

urdu

Recruitment of Librarian in West Bengal: مغربی بنگال کے لائبریریوں میں تقرری کا اعلان

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری نے مالدہ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع کی لائبریریوں میں 737 اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے نئی تقرری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Recruitment of Librarian in West Bengal

By

Published : May 31, 2022, 3:40 PM IST

Published : May 31, 2022, 3:40 PM IST

مغربی بنگال کے لائبریریوں میں نئے اسامیوں کی تقرری کا اعلان
مغربی بنگال کے لائبریریوں میں نئے اسامیوں کی تقرری کا اعلان

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے انگریز بازار علاقے میں واقع ضلع انتظامیہ کے دفتر میں ریاستی وزیر برائے لائبریری صدیق اللہ چودھری نے ضلع کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور عوامی تعلیم، سرکاری لائبریریز کی موجودہ حالت پر تبادلہ خیال کیا۔ Recruitment for posts of Librarian in West Bengal

ریاستی وزیر اور جمعیت العلماء ہند کے ریاستی جنرل سکریٹری صدیق اللہ چودھری نے مالدہ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع کے لائبریریوں میں جلد از جلد تقرری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ 'عوامی تعلیم کا بُرا حال ہے، اس کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تو ریاست کے تعلیمی نظام پر برے اثرات ہوں گے'۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی تعلیمی پالیسی کو منظم طریقے سے چلانے کے لیے اسکیم پر سختی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ اس کے علاوہ مالدہ ضلع کے سرکاری لائبریریز میں107 نئے لائبریرین کی جلد سے جلد تقرری کی جائے گی، اس کے علاوہ ضلع کی تمام لائیبریریوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا 24 گھنٹہ لائبریریاں کھلی رہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے ریاست کے مختلف اضلاع کی لائبریریوں میں 737 اسامیوں کی نئی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تقرری میں جسمانی طور پر معذور لڑکے لڑکیوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details