مغربی بنگال میں بدعنوانی ایک بدنماداغ بن چکا ہے، ریاست کے بیشتر سرکاری ادارے میں بدعنوانی کے انکشافات کے سبب ریاستی حکومت کی نیند اڑ چکی ہے۔ریاست میں اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کے درمیان نرسوں کی تقرری کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔Recruitment by the Municipal Service Commission to curb corruption
اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کارپوریشن اور میونسپلٹیوں میں بدعنوانی پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے میونسپل سروس کمیشن کے ذریعہ تقرری کا مشورہ دیا ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے میونسپل کارپوریشن اور میونسپلٹیوں کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی پر مکمل طور قابو پانے کے لئے ضابط اخلاق کے تحت کام کیا گیا، جس سے ضروریات کو بھی پوری کی جا سکتی ہے اور دامن بھی پاک صاف رہے۔