رئیل کشمیر ایف سی اور ایف سی گوا کے درمیان کھیلے گیے میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہو ا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پو ائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ رئیل کمشیر ایف سی بہترین گول اوسط کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کے سیمی فا ئنل میں کو الیفا ئی کرنے میں کامیا ب رہی ۔
ندیا ضلع کے کلیا میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں رئیل کشمیر ایف سی اور ایف سی گوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہو ئی۔ دونوں ٹیموں کی تمام ترکوشش کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔
دوسر ے ہاف میں بھی رئیل کمشیر ایف سی اور ایف سی گو اکے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ رئیل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں کو حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے کا موقع ملا لیکن وہ ناکام رہے۔