شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ Mohammedan Sporting، کلکتہ فٹبال لیگ 2021 Calcutta Football League 2021 کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد اب فٹبال کی تاریخ کا قدیم ترین ٹورنامنٹ آئی ایف اے شیلڈ IFA Shield Football Tournament 2021 پر اس کی نظریںہیں۔
سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم آئی ایف اے شیلڈ کی خطابی جیت کے ساتھ سال 2021 کا اختتام کرنا چاہتی ہے۔
اسی مقصد کے تحت محمڈن اسپورٹنگ کلب نے آئی ایف اے شیلڈ اور آئی لیگ کی تیاریوں کو مزید پختہ بنانے کے لئے سالٹ لیگ اسپورٹس کومپلیکس میں ریئل کشمیر ایف سی کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا۔
دوستانہ میچ میں ریئل کشمیر ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 سے شکست دے دی۔
اس پریکٹس میچ میں ریئل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک حریف پر گرفت برقرار رکھی۔
کلکتہ فٹبال لیگ 2021 چمپیئن محمڈن اسپورٹنگ کوارٹر فائنل راؤنڈ سے آئی ایف اے شیلڈ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
دوسری طرف ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن رائل کشمیر ایف سی کو کلکتہ کسٹم کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے مقابلوں کے لئے میدان میں اترنے سے پہلے اس کے لئے پریکٹس میچ اہم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 IFA Shield: دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی کو شکست کا سامنا
دوسری طرف آئی ایف اے شیلڈ میں آج کھیلے گئے میچوں میں خضرپور ایس نے بی ایس ایس ایس سی کو 0-1 سے شکست دے دی جبکہ بھوانی پور ایف سی نے سادھرن سمیتی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے ہرایا۔