اردو

urdu

ETV Bharat / state

Health Department in Garulia: گارولیا میونسپلٹی کے محکمہ صحت میں 18 خواتین کی بحالی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے محکمہ صحت میں 18 خواتین کی بحالیاں ہوئیں. میونسپلٹی کے بورڈ روم میں چیئرمین رامن داس نے محکمہ صحت میں بحال ہونے والی خواتین کو تقرری نامہ سونپا۔ recruitment in health department in garulia

15601084
15601084

By

Published : Jun 19, 2022, 2:11 PM IST


شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چند دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ محکمۂ صحت میں آشا کرمی(خواتین ہیلتھ ملازمین) کی تقرری کی جائے گی تاکہ طبی مراکز میں بحرانی کیفیت پیدا نہ ہو. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے تمام اضلاع کے میونسپلٹیوں میں خواتین ہیلتھ ورکرز کی بحالیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے. اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے محکمہ صحت میں 18 خواتین کی بحالیاں ہوئیں. میونسپلٹی کے بورڈ روم میں چیئرمین رامن داس نے محکمہ صحت میں بحال ہونے والی خواتین کو تقرری نامہ سونپا۔ re recruitment of 18 women in health department in garulia municipality

گارولیا میونسپلٹی کے محکمہ صحت میں 18 خواتین کی بحالی
چئیرمین رامن داس نے کہا کہ میونسپلٹی کے ضبط کے مطابق بحالیاں ہوئیں ہیں. امیدواروں نے پہلے امتحان دیا اور اس کے بعد ٹیسٹ ہوا. جن امیدواروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا. ان کی بحالیاں ہوئیں ہیں. انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں جن خواتین کی تقرری ہوئی ہے وہ محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ ان کی کارکردگی ہی ان کی ترقی کی ضمانت بن سکتی ہے۔
گارولیا میونسپلٹی کے محکمہ صحت میں 18 خواتین کی بحالی
کونسلر گوتم بوس نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 18 خواتین کی بحالیاں ہوئیں ہیں.تمام خواتین کو چار-چار کے گروپ میں رکھا گیا ہے.وہ اپنے یا اپنی سپروائزر کی نگرانی میں کام کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین گھر گھر جائیں گی اور ضرورتمندوں کے درمیان دوا وغیرہ تقسیم کریں گی. سپروائزر کو رپورٹ تیار کرکے دیں گی۔
گارولیا میونسپلٹی کے محکمہ صحت میں 18 خواتین کی بحالی

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details