اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ravi Shankar Prasad مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر بی جے پی کا سوال

بی جے پی کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ہمراہ کولکاتا پہنچنے والے روی شنکر پرساد نے مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پرکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر بی جے پی کا سوال
مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر بی جے پی کا سوال

By

Published : Jul 12, 2023, 4:19 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اس درمیان رہاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔مختلف اضلاع میں جاری تشدد کے دوران متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس میں بی جے پی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ مغربی بنگال میں جاری تشدد کے درمیان بی جے پی کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشدد کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لئے کولکاتا پہنچی ہے۔کولکاتا میںپریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان اور سنئیر رہنما روی شنکر پرشاد نے کہاکہ مغربی بنگال میں پنچایت سے پہلے اور اس کے بعد جاری تشدد کے واقعات باعث تشویش ہے۔

رکن پارلیمان روی شنکر پرشاد نے کہاکہ مغربی بنگال میں جاری تشدد پر اپوزیشن جماعتیں خاموش کیوں ہیں۔نریندر مودی کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں یکجا ہوئیں لیکن کسی نے ابھی تک بنگال میں جاری تشدد کی مذمت نہیں کی ہے۔کیا ان کا یکجا ہونا سیاسی مفاد پرستی ہے۔انہیں اقتدار کے سوائے کسی دوسری چیز سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں راہل گاندھی سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ان کی پارٹی کے حامیوں کو نہیں مارا گیا،آپ کی خاموشی کی وجہ کیا ہے۔بی جے پی کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے والی سی پی ایم کے رہنما سیتا رام یچوری سے سوال کرنا چاہئے کہ وہ اپنی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان کی موت پر خاموشی کیوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:BJP On Panchayat Election بنگال میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات پر اپوزیشن جماعتیں کیوں خاموش ہیں؟ بی جے پی کا سوال

روی شنکر پرساد کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ریاست میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔جمہوریت کو کمزور بنانے میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کا بہت بڑا رول ہے۔پٹنہ میں ہونےو الی میٹنگ نے اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی حکومت کے خلاف ایک زبان میں بات کی تھی لیکن مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر وہ خاموش ہیں۔کہاں ہیں ممتابنرجی ہیں جنہوں نے ابھی تک بنگال کی تشدد پر ایک لفظ نہیں کہہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details