سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد مغربی بنگال حکومت نے آدھار کارڈ (Aadhar card) اور راشن کارڈ (Ration card) سے لنک مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مغربی بنگال (West Bengal) حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کا م شروع ہوگا اور اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے آج مرکزی اور ریاستی حکومت کو ملک بھر میں 31 جولائی تک ایک ملک اور ایک راشن کارڈ متعارف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ خوراک نے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ محکمہ خوراک نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ ہے ڈیجٹیل راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جلد سے جلد لنک کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں گھر گھر جاکر لنک کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں جو لوگ گھروں پر نہیں ملے ہیں انہیں آفس میں آکر یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
منگل کو محکمہ خوراک کے سکریٹری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق چوں کہ بڑی تعداد میں جعلی راشن کارڈ ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کی ہدایت دی تھی یہ کام اگلے یکم جولائی سے شروع ہورہا ہے۔ یہ ایجنسی جو کام کرے گی اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
ویڈیو کانفرنس میں ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت دروازے پر راشن سے متعلق رہنما اصول بنانے پر کام شروع کر رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے، آدھار کارڈ کو ڈیجیٹل راشن کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد مکمل ہونا چاہئے۔
عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کو غیر مقیم مزدوروں کے لئے ایک پورٹل بنانے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کا کام شروع ہوگا - راشن سے متعلق رہنما اصول
ویڈیو کانفرنس میں ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت دروازے پر راشن سے متعلق رہنما اصول بنانے پر کام شروع کر رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے، آدھار کارڈ کو ڈیجیٹل راشن کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد مکمل ہونا چاہئے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کا کام شروع ہوگا
یو این آئی