بردوان: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے کیتو گرام میں شوہر کی بربریت کا شکار رانو خاتون نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کے بارے سن کر سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ان پر جو مدد کی ہے اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'وہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرکے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں زندگی جینے کا ایک خوبصورت موقع فراہم ہوا۔ Ranu Khatun wants to meet Chief Minister Mamata Banerjee
ان کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جس طرح سے سے ریاست میں ترقیاتی کام کر رہی ہیں ٹھیک مغربی بنگال میں جاری گھریلو تشدد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ غورطلب ہے کہ کیتو گرام کی پولیس نے رانو خاتون کے شوہر شیر محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ شیر محمد نے اپنی بیوی کی کلائی کاٹنے کے لیے سپاری کلر کی خدمت حاصل کی تھی۔ Ranu Khatun thanked Mamata Banerjee