کولکاتا:مغربی بنگال میں بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں میں دس لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ Rampur Haat tragedy accused Anwar-ul-Haq
عدالت میں پیشی کے بعد ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنما انورالحق نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے انہیں پھنسایا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ وبے گناہ ہیں اور عدالت سے باعزت بری ہوں گے۔ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔
Rampur Haat Tragedy: رامپور ہاٹ سانحہ میں مجھے بھنسایا گیا ہے - Rampur Haat Tragedy
رامپور ہاٹ سانحہ میں گرفتار ترننول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین نے عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ انہیں اس معاملے میں بھنسایا گیا ہے۔ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔ Rampur Haat tragedy accused Anwar-ul-Haq
![Rampur Haat Tragedy: رامپور ہاٹ سانحہ میں مجھے بھنسایا گیا ہے رامپور ہاٹ سانحہ میں مجھے بھنسایا گیا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15699633-140-15699633-1656589403843.jpg)
رامپور ہاٹ سانحہ میں مجھے بھنسایا گیا ہے
واضح رہے کہ 21 مارچ 2022 کی رات نامعلوم شرپسندوں نے رامپور ہاٹ کے باگٹوی گاؤں میں یکے بعد دیگرے دس گھروں میں آگ لگا دی تھی، آگ زنی کے اس واقعے میں دو بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔