مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election میں اب صرف چار دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔
کارپوریشن انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں Political Activities عروج پر پہنچ ہے۔
Kolkata Municipal Corporation Election: خوش آئند بات یہ ہے کہ سیاست نئی نسل کو منتقل ہو رہی ہے - ترنمول کانگریس امیدوار رام پیارے کون
ترنمول کانگریس کے امیدوار رام پیارے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کل اور آج کی سیاست میں کافی فرق ہے۔ مغربی بنگال کی سیاست نئی نسل Politics Passing Into Young Generation کے ہاتھوں میں منتقل ہو رہی ہے جو ایک مثبت پہلو ہے۔
مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ خضرپور میں واقع وارڈ نمبر79 سے سیٹنگ کاؤنسلر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار رام پیارے Ram Pyare مغربی بنگال کی سیاست کے معمرترین عوامی نمائندہ ہیں۔ بنگال کی سیاست میں رام پیارے کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ سنہ 1965 میں پہلی مرتبہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے رکن اسمبلی بھی بنے۔
تقریباً پچاس برسوں سے عوام کی خدمت انجام دینے والے سیاسی رہنما رام پیارے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا زیادہ عرصہ عوامی خدمت انجام دینے میں گزری ہے۔'
ترنمول کانگریس کے بزرگ رہنمانے انے اپنی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ' ہر انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی وہ جیتیں گے کیونکہ پانچ دہائیوں سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور مستقبل بھی رہے گے۔'
انہوں نے کہاکہ ان کے علاقے میں تقریباً تمام مسائل حل ہو چکے ہیں، اور جو باقی رہ گئے ہیں آنے والے برسوں میں مکمل ہو جائے گا۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں ایک ہائی سیکنڈری اسکول اور ایک کمیونٹی ہال تعمیر کیے جائیں۔ کمیونٹی ایک ہے اور دوسرے کی ضرورت ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ ہائی سیکنڈری اسکول کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بات چیت کرنی ہے تاکہ معاملہ طے پا سکے۔ اسکول میرا خواب ہے اور اسے حقیقت میں بدلنا چاہتا ہوں۔'
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت مغربی بنگال کی سیاست میں معمرترین سیاسی رہنما ہیں۔ پارٹی کی سربراہ سمیت تمام رہنما اس بات کا خیال رکھتے ہیں جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔'
انہوں نے کہاکہ کل اور آج کی سیاست میں کافی فرق ہے۔ مغربی بنگال کی سیاست نئی نسل Politics Passing Into Young Generation کے ہاتھوں میں منتقل ہو رہی ہے جو ایک مثبت پہلو ہے۔'
مزید پڑھیں: