مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں سی پی آئی ایم کی طالبہ تنظیم ایس ایف آئی کے پچاس برس مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
وہیں، باراسات میں ایس ایف آئی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر طالبات کی جانب سے جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں سی پی آئی ایم کی کسان تنظیموں کے کارکنان بھی شامل تھے۔
ایس ایف آئی کے رہنما نیپال دیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ آج سے پچاس برس پہلے ایس ایف آئی کو تشکیل دیا گیا تھا۔ ان پچاس برسوں کے دوران ایس ایف آئی کے نہ جانے کتنے کارکنان سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایف آئی ملک کی ایسی واحد طلباء تنظیم ہے جو اپنے تمام کارکنان کی یاد میں تقریب کا اہتمام کرتی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔