مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کے لئے ریاست سے پانچویں مقام کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش بجاج کی نامزدگی رد کرنے کااعلان کیا ہے ۔
ترنمول کانگریس کے راجہ سبھا امیدوار کی نامزدگی رد ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش بجاج نے پرچہ داخلے کے دوران وکلات کی ڈگری پربیرسٹرکاستخط نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی نامزدگی رد کیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش بجاج کی نامزدگی رد ہونے کے بعد کانگریس اور سی پی ایم اتحاد کے امیدواربکاش رنجن بھٹاچاریہ کی جیت کا امکان روشن ہو گیا ہے۔
کانگریس اور سی پی ایم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق مئیر بکاش رنجن بھٹاچاریہ کو ریاست سےراجیہ سبھاکے پانچویں امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا گیا ہے۔