اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیردفاع راجناتھ سنگھ آج مغربی بنگال کا دورہ  کریں گے - مغربی بنگال

مغربی بنگال کی 294 اسمبلی نشستوں کے لئے اسمبلی انتخابات اپریل مئی میں ہونے والے ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی آخری تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں سرگرم کوششوں میں مصروف ہیں۔

Rajnath Singh to visit West Bengal today
وزیردفاع راجناتھ سنگھ آج مغربی بنگال کے دورے پرہوں گے

By

Published : Feb 26, 2021, 9:08 AM IST

راجناتھ سنگھ نے قبل ازیں ٹویٹ کیا تھا کہ کل 26 فروری کو میں ایک عوامی جلسہ میں مغربی بنگال کے بلورگھاٹ میں مخاطب ہوں گے۔ اس کے بعد میں ایک روڈ شو بھی شرکت کرینگے۔

مغربی بنگال کی 294 اسمبلی نشستوں کے لئے اسمبلی انتخابات اپریل مئی میں ہونے والے ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی آخری تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں سرگرم کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس بار ریاست میں اسمبلی انتخابات بہت دلچسپ ہوں گے کیونکہ ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں ایک دوسرے پر حملہ کررہے ہیں۔

اسی دوران جمعرات کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے سونار بنگلہ مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 2 کروڑ لوگوں سے مشورے لے کرمنشور بنایا جائے گا۔ اس سے قبل بی جے پی کی تبدیلی ریلی بھی منعقد کی جانی تھی لیکن اس کی اجازت نہیں ملی تھی۔ جس سے پارٹی میں سخت ناراضگی پھیل گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details