اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیو کمار کی اہلیہ نے شوہر کی پیشگی ضمانت کےلیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا - Rajeev Kumar anticipatory bail plea

سابق کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کی اہلیہ نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں اپنے شوہر کیلئے پیشگی ضمانت کی عرضی کولکاتا ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔

راجیو کمار کی اہلیہ نے شوہر کی پیشگی ضمانت کےلیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

By

Published : Sep 24, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:00 PM IST

راجیو کمار پر سی بی آئی کا الزام ہے کہ 2013 میں حکومت بنگال کی جانب سے قائم ایس آئی ٹی کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کے ثبوتوں کومٹانے کی کوشش کی تھی۔

راجیو کمار اس وقت مغربی بنگال سی آئی ڈی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر فائز ہیں۔

راجیو کمار سے متعلق سی بی آئی نے کہا ہے کہ ان کا موبائل فون بند ہے اور وہ ای میل کا جواب دے رہے ہیں۔

ایک مقامی عدالت نے راجیو کمار کی پیشگی ضمات کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔ 10 روز قبل کولکاتا ہائی کورٹ نے راجیو کمار کی گرفتاری پر لگی روک کو ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی راجیو کمار ایک مہینے کی طویل چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

اس درمیان سی بی آئی انہیں متعدد مرتبہ سمن جاری کرچکی ہے مگر وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سی بی آئی کے افسران کی ٹیم نے آج راجیو کمار کے گھر جو پارک اسٹریٹ علاقے میں واقع ہے کی تلاشی لی اور ان کی اہلیہ سے پوچھ تاچھ بھی کی۔ سی بی آئی کی ٹیم راجیو کمار کو تلاش کرنے کیلئے متعدد ہوٹلوں پر چھاپہ مارچکی ہے۔

راجیو کمار کا سراغ نہیں ملنے کے بعد ہی آج دوپہر راجیو کمار کے گھر جاکر سی بی آئی نے تلاشی مہم چلائی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:00 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details