اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Station Burn Down کالیا گنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی - مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور

شمالی دیناج پور کے کالیاگنج میں ایک نابالغہ کی لاش برآمدگی کے بعد راجبنسی اور آدیباسیوں نے مقامی تھانے میں آگ لگا دی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔جواب میں آدیباسیوں نے پولیس پر پتھروں سے حملے کئے ۔

کالیاگنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی
کالیاگنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی

By

Published : Apr 25, 2023, 6:09 PM IST

کالیاگنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی

شمالی دیناج پور:مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے کالیاگنج میں ایک نابالغہ کی لاش برآمد ہونے کے بعد راجبنسی اور آدیباسیوں نے مقامی تھانے میں آگ لگا دی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔جواب میں آدیباسیوں نے پولیس پر پتھروں سے حملے کئے۔ کالیاگنج میں راجبنسی سماج کے لوگوں اور آدیباسیوں نے نابالغہ کے قتل کے معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانے کا گھیراو کیا۔اسی درمیان مشتعل ہجوم نے تھانے میں آگ لگادی۔ تھانے میں آتشزدنی کا واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

کالیاگنج تھانے کی پولیس نے حالات پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کئے جانے کے بعد حالات مزید بگڑ گئے۔آدیباسیوں نے پولیس اہلکاروں پر جم کر پتھراو کیا اور تھانے کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔خبر لکھے جانے تک پولیس اور راجبنسی سماج کے لوگوں و آدیباسیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری طرف پولیس نے حالات پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے مزید پولیس فورسز طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire breaks out at Kolkata Medical College کولکاتا میڈیکل کالج میں بھیانک آتشزدگی

کالیاگنج معاملے کو لے کر سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر حالت بگاڑنے کا الزام لگاہا ہے۔ترنمول کانگریس نے اس کے لئے بی جے پی پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details