مغربی بنگال میں تہواروں کے موسم کے درمیان کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔
ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے مدنظر مغربی بنگال حکومت، محکمہ صحت اور ریلوے پولیس کی جانب کورونا وائرس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومت کے لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے بعد ہوڑہ اور سیالدہ ڈویژن میں لوکل ٹرینوں میں زبردست بھیڑ ہونے لگی ہے جس کے سبب کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑنے لگی ہیں۔
اسی کے مدنظر ہوڑہ اور سیالدہ ڈویژن کے اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
سیالدہ سکیشن کے مصروف ترین اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس کے اہلکار ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو خطرے سے آگاہ کر رہی ہے۔ ضابطوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہی ہے۔
اسی کے ساتھ لوکل ٹرین کے مسافروں سے سفر کے دوران ماسک اور ہینڈ سینٹائزار کے استعمال کو معمول بنانے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔
ریلوے اسٹیشنز پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی
مغربی بنگال کے ہوڑہ اور سیالدہ ڈویژن کے اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
اسٹیشنوں پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
مزی دپڑھیں:
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 30 اکتوبر سے دو برس بعد کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ مکمل طور پر بحالی ہوئی ہے۔ لیکن بیشتر اسٹیشنوں پر مسافروں کو گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔