اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے مخالف احتجاج  میں ریلوے کو 84 کروڑ روپے کا نقصان - مخالف سی اے اے احتجاج  میں ریلوے

کولکتہ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک پٹیشن میں پیش کی کئی اطلاعات کے مطابق 13 سے 15 دسمبر 2019 تک  84 کروڑ روپے کی املاک کے نقصانات کا دعوی کیا ہے۔

Railway losses Rs 84 crore in anti CAA NRC protests in Bengal
مخالف سی اے اے احتجاج  میں ریلوے کو 84 کروڑ روپے کا نقصان

By

Published : Jan 11, 2020, 1:27 PM IST

ایسٹرن ریلوے نے جمعہ کے روز چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن اور جسٹس اے بینرجی پر مشتمل ڈویژن بینچ کے سامنے ایک حلف نامے میں کہا ہے کہ مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرے سے ریلوے آمدنی میں غلط اثر پڑا ہے۔جس سے 72.2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

مغربی بنگال میں این اے سی اے اور این آر سی مخالف مظاہروں کے دوران تشدد بھی ہوا

مغربی بنگال کے ای آر کے مالدہ ڈویژن کو تقریبا 24 24.5 کروڑ روپئے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ ہوراڑہ ڈویژن کو ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں : سی اے اے مخالف احتجاج: حیدرآباد میں شاہین باغ جیسا منظر

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں این اے سی اے اور این آر سی مخالف مظاہروں کے دوران تشدد بھی ہوا، جس میں عوامی املاک کو بھی نقصان پہنجایا گیا۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے نے ایک علیحدہ حلف نامے میں کہا ہے کہ اسے ٹرینوں، اسٹیشنوں اور پٹریوں سمیت دیگر قیمتوں میں 12.75 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details