اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائے گنج سے بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی سے مستعفی

بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد ان کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے حالانکہ انہوں نے اس سلسلے میں اب تک واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

رائے گنج کے رکن اسمبلی بی جے پی سے مستعفی
رائے گنج کے رکن اسمبلی بی جے پی سے مستعفی

By

Published : Oct 1, 2021, 7:44 PM IST

مغربی بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مختلف اضلاع سے روزانہ دل بدل کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

ریاست میں دل بدل (ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسرے پارٹی میں جانا) کے کھیل کے دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے پہلے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان اور دوسرا نتائج کے بعد۔

دل بدل کے اس کھیل کی پہلی اننگز یعنی اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام کامیابیاں بی جے پی کی جھولی میں آئی تھی۔ جس میں شھبندو ادھیکاری کے طور پر بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی تھی۔

رواں سال کے دو مئی کو اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور ان کے بیٹے ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔

دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جیت ہوئی ہے۔ اسی درمیان شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کے بی جے پی سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد ریاست کی سیاست میں قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے.

مزید پڑھیں:ترنمول کانگریس نے تینوں اسمبلی سیٹوں پر ریکارڈ جیت کا دعویٰ کیا

شمالی دیناج پور کے بی جے پی یونٹ میں زبردست دراڑ پڑنے کے باوجود ریاستی صدر سوکناتا مجمدار اور پھر حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری طرف کرشنا کلیانی نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اسمبلی رکنیت نہیں چھوڑی ہے، وہ اب بھی رکن اسمبلی ہیں اور مستقبل میں بھی رہے گے.

رکن اسمبلی کرشنا کلیانی کے بی جے پی سے مستعفی ہونے کے بعد ان کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے حالانکہ انہوں نے اس سلسلے میں اب تک واضج طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details