مغربی بنگال میں کانگریس کی حکومت قائم کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
انہوں مودی پر الزام لگایا کہ وہ بدعنوان لوگوں کے چوکیدار ہیں اور آئندہ انتخابات دو نظریات کی لڑائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی ہر دن ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں مودی نے غریبوں کے جیب سے روپئے لیکر امیروں کے جیب بھریں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنگال میں صرف ایک آدمی بولتا ہے اس کے جو مرضی میں آتا ہے وہی ہوتا ہے ۔
ممتا بنرجی اپنی من مانی کرتی ہیں وہ کسی کی نہیں سنتی ہیں بنگال کی کوئی آواز نہیں ہے، بنگال میں روزگار پیدا نہیں ہو رہے ہیں ایک طرف نریندر مودی تو دوسری طرف یہاں بنگال میں ممتا بنرجی روزگار پیدا کرنے میں ناکام ہے۔
راہل گاندھی نے بایاں محاذ پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بایاں محاذ کے دور حکومت میں بنگال میں کوئی ترقی نہیں اور یہی سلسلہ ممتا بنرجی کی حکومت میں جاری ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے جی ایس ٹی کو گبر سنگھ ٹیکس کہا اور وعدہ کیا کہ جیسے ہی کانگریس کی حکومت آئے گی تو اس کو گبر سنگھ ٹیکس سے بدل کر جی ایس ٹی کر دیں گے انہوں نے کہا کہ بنگال میں تعلیم اور صحت کے حالات بہت خراب ہیں کانگریس حکومت میں آئی تو تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی جائے گی اور معیاری انجینئرنگ اور کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بنیاد رکھی جائے گی۔