کولکاتا:کولکاتا نائٹ رائڈرس کی جانب سے آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے افغانستان وکٹ کیر بلے باز رحمن اللہ گرباز کی کے کے آر کے مالک اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے ہوئی ملاقات کو زندگی میں ابھی تک کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا ہے۔شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
افغانستان وکٹ کیر بلے باز رحمن اللہ گرباز نے کہاکہ میچ سے پہلے پتہ چلا کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم کے مالک شاہ رخ خان ایڈن گارڈن میں موجود ہیں۔ایک پل کے لئے سوچا تھا کہ شاید ان سے ملاقات ہو جائے۔بیٹنگ کے لئے میدان میں اترا اور توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ بلے سے رن بھی بنے۔ اس بات کی خوشی تھی کہ آئی پی ایل کے پہلے میچ میں بلے سے نصف سنچری بنی۔اس کے بعد جو کچھ ہوا کچھ دیر کے لئے اس پر یقین نہیں ہو رہا تھا۔ رحمن اللہ گرباز نے کہاکہ شاہ رخ خان آئے اور ملاقات کی ۔شاہ رخ خان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا اور آئی پی ایل میں پہلی نصف سنچری بنانے پر مبارکباد دی۔