جلپائی گوڑی:مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں ایک تقریب کے دوران ریڈیو جوکی میر افسر علی نے ریاست کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں پر جم کر تنقید کی۔ ریڈیو جوکی میر افسر علی نے کہا کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں پر یقین نہیں رکھتے۔ اس سے لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ پہنچتا ہے۔عام لوگوں کو ریاست کی تقسیمِ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔یہ چند لوگوں کی اپنی بات ہوتی ہے۔ان کی وجہ سے عام لوگوں کو تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔ Radio Artist Mir Afsar Ali Speak On Bengal Partition
ریڈیو آرٹسٹ میر افسر علی نے یہ تبصرہ شمالی بنگال کو تقسیم کرکے ایک علیحدہ ریاست بنانے کی بحث کے تناظر میں کیا۔ جلپائی گوڑی کے ایک پرائیویٹ کالج میں تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میر افسر علی نے کہا کہ خود کسی سرحد پر یقین نہیں رکھتے۔ کس کا کیا دعویٰ ،مطالبہ ہے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔