مغربی بنگال میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نشیت پرمانک کی شہریت کو لے کر سیاسی حلقوں میں بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے. اسی درمیان مغربی بنگال کے وزیر تعلیم براتا باسو نے کہا کہ نیشت پرمانک کی شہریت پر سوال اٹھنے لگا ہے. مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں وضاحت کرنے کی ضرورت ہے. مرکزی حکومت کی خاموشی پر سوالات اٹھائے جائیں گے.
ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر اندرا نیل سین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین الزام ہے. اس پر خاموشی کو کسی بھی قیمت پر درست قرار نہیں دیا جا سکتا ہے.انہوں نے کہا کہ نشیت پرمانک پر بنگلہ دیشی ہونے کا الزام ہے. مرکزی وزیر کو اس سلسلے میں وضاحت کرنے کی ضرورت ہے.
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نشیت پرمانک سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کئے بغیر انہیں وزیر بنانا کا فیصلہ کیا گیا ہے.