اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال حکومت سے لوکل ٹرین خدمات کی جلد بحالی کو لے کر سوال - لوکل ٹرین خدمات کی جلد بحالی کو لے کر سوال

وزارت ریلوے نے مغربی بنگال حکومت سے لوکل ٹرین خدمات کی جلد بحالی کو لے کر سوال کیا ہے، اس سے لوکل ٹرین کی خدمات کی دوبارہ بحالی کا امکان روشن ہو گیا۔

مغربی بنگال حکومت سے لوکل ٹرین خدمات کی جلد بحالی کو لے کر سوال
مغربی بنگال حکومت سے لوکل ٹرین خدمات کی جلد بحالی کو لے کر سوال

By

Published : Jun 14, 2021, 2:38 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد وزارت ریلوے نے لوکل ٹرین کی خدمات بحال کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے۔

وزارت ریلوے نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اس سلسلے میں جلد سے جلد جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

مغربی بنگال حکومت سے لوکل ٹرین خدمات کی جلد بحالی کو لے کر سوال

ریاستی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹرین خدمات دوبارہ بحال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پا لیا گیا ہے، حالات میں تیزی سے بہتری آنے کے بعد عام زندگی پٹری پر لوٹنے لگی ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق جب عام زندگی پٹری پر لوٹنے لگی ہے تو لوکل ٹرینوں کی خدمات دوبارہ بحال کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی مشرقی ریلوے نے 16 اور 17 جون سے اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مشرقی ریلوے نے کہا تھا کہ 16 اور 17 جون سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ طویل دوری والی ٹرینوں کو بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 سے 40 ٹرینیں چلائی جائیں گی، سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے چلا تو اس کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ماہ 6 مئی کو ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے لوکل ٹرین کی خدمات معطل کرنے کا اعلان تھا۔

ریاست میں گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے لوکل ٹرین اور میٹرو ریل کی خدمات معطل ہے، اس کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ بس سروس پر بھی پابندی عائد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details