اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر دل بدل کا کھیل جاری ہے۔ جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو یکطرفہ طور پر کامیابی مل رہی ہے۔ اس دل بدل کے کھیل میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ لفٹ فرنٹ اور کانگریس کو اب بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔اسی درمیان پرولیا ضلع پریشد کے اراکین بی جے پی اور کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔
ضلع کے پریشد کے چار ارکان بی جے پی کے اجیت بروا، مانک چند کمار اور کانگریس کے راجیب سنہا اور تنوشری بروا حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔اس کے علاوہ پرولیا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار اور پردیش کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھا پرتم بنرجی، پرولیا کانگریس ٹاؤن کے صدر بسوروپ پٹنائک جیسے بڑے رہنما ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔