مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں جوٹ انڈسٹری ہونے کی وجہ سے یہ ایک گھنی آبادی اور مصروف ترین علاقہ ہے۔ بیرکپور سے پالتا ایئرفورس بیس سے گزرتے ندیا ضلع جانے والی سڑک کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔ لیکن سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔' Poor Road Condition in North 24 Parganas
بارکپور اسٹیشن - پالتا کے درمیان یہ سڑک مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ہے، جو شمالی 24 پرگنہ ضلع کو کولکاتا سے جوڑتی ہے، سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار سست ہونے سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالی پر لوگوں میں ناراضگی ضرورپائی جارہی ہے لیکن کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کرتے ہیں۔