مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیت حاصل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ بی جے پی ریلیاں نکال رہی ہے۔ آج اسی سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ چھٹویں مرحلے کے انتخابات کے لئے ریاست میں دو روڈ شوز اور دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
امت شاہ صبح ساڑھے گیارہ بجے تیہٹا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد کرشنن نگر شمال میں دن کے ایک بجے روڈ شو میں شامل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق امت شاہ بیرک پور میں سہ پہر تین بجے روڈ شو کریں گے۔ آخر میں امت شاہ کھرداہا میں شام 4.45 بجے روڈ شو کرنے والے ہیں۔